ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  پارلیمنٹ جموں وکشمیر میں رہنے والے ہندستانی شہریوں کے لیے ہندستانی آئین میں دیئے گئے، تمام بنیادی حقوق یقینی بنائے، پنتھرس کا مطالبہ

 پارلیمنٹ جموں وکشمیر میں رہنے والے ہندستانی شہریوں کے لیے ہندستانی آئین میں دیئے گئے، تمام بنیادی حقوق یقینی بنائے، پنتھرس کا مطالبہ

Sat, 12 Aug 2017 12:24:58    S.O. News Service

جموں،11/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسربھیم سنگھ نے ہندستان کے نومنتخب صدر رام ناتھ کووند پر زور دیا ہے کہ وہ دفعہ-370کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ہندستانی آئین میں دیئے گئے تمام بنیادی حقوق کو جموں وکشمیر میں رہنے والے ہندستانی شہریوں کے لیے یقینی بنائیں۔پنتھرس سربراہ نے کہاکہ ہندستانی آئین کے چیپٹر۔تین میں دی گئی بنیادی حقوق کی ضمانت کو آرٹیکل۔35میں ترمیم کرکے جموں وکشمیر کے باشندوں کو ان  سے محروم کردیاگیا۔پروفیسربھیم سنگھ نے دونوں سیاسی پارٹیوں بھارتیہ جنتا پارٹی اورخاص طورپر کانگریس کوصورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کے ساتھ آنے کی دعوت دی تاکہ ہندستان کے لوگوں کو  گزشتہ70برسوں سے بنیادی حقوق سے محروم جموں وکشمیر کے باشندوں کے ساتھ ہوئے امتیاز کا احساس ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے باشندوں کے خلاف  پبلک سیفٹی ایکٹ کا استعمال اسی آرٹیکل 35(اے)کے سبب ہورہا ہے جو جموں وکشمیر حکومت کو جموں وکشمیر میں رہنے والے ہندستانی شہریوں کے کسی بھی طرح کے بنیادی حقوق کو منہدم کرنے کی طاقت فراہم کرتی ہے۔    پنتھرس سپریمو نے کہاکہ پنتھرس پارٹی  آرٹیکل 35(اے) اوردفعہ۔ 370کے سبب جموں وکشمیر کے باشندوں کو بنیادی حقوق پر پڑنے والے اثرات  پر مذاکرات کی شروعات کرے گی۔


Share: